پاکستانی عوام اپنی سرزمین پردنیا بھر کیلئے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑرہی ہے، سیکیورٹی فورسز کا دنیا کو امن دینے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننے پر ہمیں فخر ہے،جلد اس خطے پائیدار امن قائم ہوگا،امن کیلئے حکومت وپاک فوج کی کاوشیں قابل تحسین ہیں
گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی پاک نیوی وار کالج لاہور کے شرکاء سے گفتگو
پیر 24 اپریل 2017 23:49
(جاری ہے)
گورنر نے ان کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن وامان کی صورتحال اور حکومت کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی تعلیم وصحت کی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے شرکاء کو سی پیک کے حوالے سے بتایا کہ صوبے میں اسی حوالے سے کام کا آغاز ہوچکا ہے یہ منصوبہ خطے میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور بلوچستان اس منصوبے کے تحت اقتصادی ومعاشی حوالے سے دنیا بھر کا گیٹ وے ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان چونکہ کئی شعبوں میں ایک پسماندہ صوبہ ہے یہاں پر پہلے ہی بنیادی انفراسٹرکچر کی کمی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ سی پیک کے منصوبے کے پیش نظر یہاں پر بنیادی انفراسٹرکچر کی مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے صوبے میں امن وامان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چھوٹے موٹے واقعات امن وامان میں رخنہ نہیں ڈال سکتے اور وہ ناراض لوگ جنہوں نے ہتھیار ڈالے اور اپنے آپ کو قومی دھارے میںشامل کیا ہے یہ عمل خوش آئند ہے۔ انہوں نے صوبے کی جغرافیائی اہمیت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صوبہ ایران اور افغانستان کے ساتھ طویل سرحدیں رکھتا ہے جبکہ اس کی طویل ساحلی پٹی بھی ہے جبکہ یہاں کی زرخیز زمین زرعی حوالے سے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان قدرتی وسائل کو اگر استعمال میں لایا جاتے تو یہ دنیا بھر کا امیر ترین خطہ ہوگا۔ گورنر نے پاک نیوی کی جانب سے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں 37ممالک کے اشتراک سے کی گئی امن مشقوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے آخر میں یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.