گندم کی خریداری میں میرٹ کی بنیا د پر باردانہ کی تقسیم کی جارہی ہے، ڈی سی سرگودھا

منگل 25 اپریل 2017 14:48

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ گندم کی خریداری میں میرٹ کی بنیا د پر باردانہ کی تقسیم کی جارہی ہے ۔ میرٹ ا ور پالیسی سے ہٹ کر کسی کو غیر ضروری رعایت نہیں دی جاسکتی ۔ باردانہ کی تقسیم پہلے آئو پہلے پاؤ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے،محکمہ ریونیو، ، فوڈز او رمارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر ادارے کسانوں کے مسائل کے حل او را نہیں ریلیف دینے کیلئے بھر پو راقدامات کر رہے ہیں، وہ مرکز خریداری گندم آسیانوالہ اور سلانوالی روڈ کا دورہ کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد ذوالقرنین لنگڑیال، اسسٹنٹ کمشنر محمد سعید لغاری، محکمہ خوراک اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھیس موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے باردانہ کی تقسیم کاجائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ کسانوں کو گرداوری کی بنیاد پر میرٹ کے مطابق باردانہ کی تقسیم کیلئے فوری او رآسان انتظامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں کسی بے ضابطگی او رخلاف میرٹ اقدامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ اس موقع پر بتایا گیاکہ آسیانوالہ والا مرکز پر دو لاکھ بوری جبکہ سلانوالی روڈ پر ایک لاکھ تیس ہزار بوری کی خریداری کا ٹارگٹ مقرر کیا گیاہے ۔