پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر نی18 جونیئر کلرکس کو بطور سینئر کلرکس ترقی کے احکامات جاری کر دیئے

منگل 25 اپریل 2017 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کی ہدایت پر کئی برسوں سے اپنی ترقیوں کے منتظر18 جونیئر کلرکس کوبطور سینئر کلرکس اگلے سکیل میں ترقی کے احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں آفس آرڈر تقسیم کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، رجسٹرار ڈاکٹر محمدخالد خان، ایڈیشنل رجسٹرارٹو جلیل طارق، ڈپٹی رجسٹرار امتیاز احمداور ترقی پانے والے عہدیداران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے ترقی پانے والے عہدیداران کومزید محنت ، ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔ترقی پانے والوں میںفلک شیر، محمد رضوان، یونس علی، قائم علی شاہ، محمد شکیل ، شاہد علی، سید آفتاب عالم بخاری، سید جاوید علی شاہ، سید شباہت علی گیلانی، محمد فیاض انجم، سجاد حیدر، محمد حفیظ، فیصل رشید، شبیر حسین، عبدالستار، محمد صابر، یوسف مسیح اور ثاقب امین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :