پنجاب یونیورسٹی :چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

منگل 25 اپریل 2017 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) پنجاب یونیورسٹی نے آمنہ یوسف دخترمحمد یوسف کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’’ثانوی سکولوں کے طلباء کی علم کی تفہیم اور معلوماتی مہارتوں کا باہمی تعلق ‘‘کے موضوع پر،سعدیہ اعجاز دختر اعجاز حسین خان کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے’’سائنو بیکٹریا کے ایکسٹریکس کے جینیات پر زہریلے اور اینٹی اوکسیڈنٹ اثرات اور فائکوبلی پروٹینز کی کیمیائی بچائو کی صلاحیت‘‘کے موضوع پر،محمد فرید ولد محمد علی فریدی کوفارسی کے مضمون میں ان کے ’’معرفی و تصحیح و تدوین شرح مثنوی یوسف و زلیخا از عبد الواسع ھانسوی ‘‘ کے موضوع پراورسلمہ زیدی دختر سید فیاض حسین زیدی کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’’فروغ تعلیم برائے پائدار ترقی کیلئے علوم ہوم اکنامکس کا معاونتی کردار ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :