Live Updates

عمران خان کی کال کا دائرہ کار اب آزاد کشمیر تک پھیل چکا ہے اب کرپٹ حکمرانوں کو جانا ہوگا،بیرسٹر سلطان

منگل 25 اپریل 2017 23:24

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کہا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور نواز شریف کے استعفے سے پہلے ہی جانے کی تیاریاں کررہی ہے گذشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور آج پی ٹی آئی کشمیر کے دونوں ممبران اسمبلی کی رکنیت معطل کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے اور واضح دلیل ہے کہ فاروق حیدر خود جلدی میں ہیں یا انکے ساتھی جو اسکے ساتھ ہیں وہ اس سے ایسی غلطیاں کرارہے ہیں کہ وہ جلدی اقتدار سے محروم ہو۔

ہم حکومت کی ہر زیادتی اور جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔میں پی ٹی آئی کشمیرمظفر آباد کے رہنمائوں اورکارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کی معطلی کے بعدکی صورتحال کے پیش نظر ہمارے ممبران اسمبلی جو بھی قدم اٹھائیں انکا ساتھ دیں تاکہ حکومت ممبران اسمبلی کی معطلی کا غیر جمہوری اور غیر آئینی حکم واپس لے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج پی ٹی آئی کشمیر کے دونوں ممبران اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہاکہ اسمبلی میں اظہار خیال اور احتجاج کرنا ہر ممبر اسمبلی کا آئینی اور جمہوری حق ہے لیکن حکومت کی طرف سے اسطرح سے ممبران کی رکنیت معطل کرنا خود حکومت کو مشکل میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ اب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج جاری رہے گا۔عمران خان کی کال کا دائرہ کار اب آزاد کشمیر تک پھیل چکا ہے اب کرپٹ حکمرانوں کو جانا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :