افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں طالبان کا 3 سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ ،8 افغان پولیس اہلکار ہلاک

منگل 25 اپریل 2017 23:42

افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں طالبان کا 3 سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء) افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں طالبان نے 3 سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کے نتیجے میں 8 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ضلع کا زمینی راستہ بھی کاٹ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبائی ترجمان ثناء اللہ تیمور نے کہا ہے کہ حملہ گزشتہ روز کیا گیا تھا اور کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی مسلح چھڑپ کے بعد 3 پولیس افسران زخمی ہوئے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ حملے میں 8 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے۔ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد عسکریت پسند ضلع درقاد اور خواجہ بہاؤ الدین کے درمیان زمینی راستہ منقطع کرنے میں کامیاب ہوگئے لیکن حکومت نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کیلئے مزید سیکیورٹی اہلکاروں کو علاقے میں روانہ کردیا۔