کرپشن کو جڑوں سے اکھاڑ نے کے لیے احتساب کا موثر نظام ہو اور سب کا احتساب ہونا چاہیے ‘سراج الحق
لوٹی گئی قومی دولت ملک میں واپس آ جائے تو ملک و قوم کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں مقتدر طبقہ احتساب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ‘امیر جماعت اسلامی
منگل 25 اپریل 2017 23:49
(جاری ہے)
تربیت گاہ سے رانا محمود علی خان صدر نیشنل فیڈریشن پاکستان ، حافظ سلمان بٹ سیکرٹری جنرل لیبر فیڈریشن پاکستان نے بھی خطاب کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک پر 70 سال سے کرپٹ اور بدقماش ٹولہ مسلط ہے نام نہاد جمہوری دور ہو ،یا مارشل لاء ، اقتدار پر قابض اسی اشرافیہ کے وارے نیارے ہوتے ہیں ۔
پیپلز اور مسلم لیگ نے اقتدار پر قبضہ کے لیے باریاں مقرر کر رکھی ہیں اور اقتدار میں رہنے والی ان دونوں پارٹیوں میں اشرافیہ اور اسٹیٹس کو کی حامی قوتوں کا غلبہ ہے ۔ ان لوگوں نے سیاست اور جمہوریت کو اپنے گھر کی لونڈی بنا رکھاہے اور قومی اداروں کو یرغمال بنا کر مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں پارٹیوں میں موجود قریبی رشتہ دار ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دیتے ہیں اسی لیے پیپلز پارٹی کا دور ہو یا مسلم لیگ کی حکومت ، ان میں سے کسی کا احتساب نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ کرپشن کو جڑوں سے اکھاڑ نے کے لیے احتساب کا موثر نظام ہو اور سب کا احتساب ہو۔ انہوں نے کہاکہ اگر لوٹی گئی قومی دولت ملک میں واپس آ جائے تو ملک و قوم کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں لیکن مقتدر طبقہ احتساب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم خود کو اداروں کے سامنے سرنڈر کر دیں اور تحقیقات تک اداروں کے سامنے ایک وزیراعظم کی بجائے ملزم کی حیثیت سے پیش ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ جب تمام اپوزیشن گارنٹی دینے کو تیار ہے کہ اگر عدالت نے وزیراعظم کو کلیئر قرار دے دیا تو وہ دوباہ وزارت عظمیٰ سنبھال سکتے ہیں اس کے باوجود وزیراعظم کا مستعفی نہ ہونا ثابت کرتاہے کہ وہ اندر سے خوفزدہ ہیں اور کسی صورت بھی وزارت عظمیٰ سے الگ نہیں ہونا چاہتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.