پانامہ اور ڈان لیکس نے شریف خاندان کا حقیقی چہرہ پوری طرح بے نقاب کردیا، حکومتی ترجمان نیم پاگلانہ حرکات پر اتر آئے ہیں،نعیم الحق

منگل 25 اپریل 2017 23:54

پانامہ اور ڈان لیکس نے شریف خاندان کا حقیقی چہرہ پوری طرح بے نقاب کردیا، ..
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) پانامہ لیکس اور ڈان لیکس نے شریف خاندان کا حقیقی چہرہ پوری طرح بے نقاب کیا ہے۔حکومتی ترجمان نیم پاگلانہ حرکات پر اتر آئے ہیں۔نواز شریف اگر آج عزیر بلوچ، بابا لاڈلا، اجمل پہاڑی کی صف میں کھڑے ہیں تو انکے اپنے کرتوت ہیں۔یہ بات تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان نعیم الحق نے حکومتی وزراء کی پریا کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں ے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ عزیر بلوچ جیل میں جائے اور نواز شریف وزیر بنے۔اس میں اب کوئی ابہام باقی نہیں کہ افواج پاکستان پر کیچڑ اچھالنے کی سازش وزیر اعظم کے گھر سے تیار کی گئی تھی۔ نعیم الحق نے کہا کہ تحریک انصاف مطالبہ کر چکی ہے کہ رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔

(جاری ہے)

گو کمیشن کی رپورٹ سے کوئی خاص توقع وابستہ نہیں پھر بھی رپورٹ کے اجراء کا انتظار کریں گے۔

وزیر اطلاعات دبے الفاظ میں میڈیا کو دھمکانے سے گریز کریں۔ نعیم الحق نے واضح کیا کہ قربانی کے بکروں کی آڑ میں حقیق مجرم چھپانے کی اجازت نہیں دیں گے۔عمران خان نے نواز شریف اور انکی اولاد کی سرگرمیوں کے بارے میں جتنی گفتگو کی وہ سچ ثابت ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ نواز شریف اور انکا خاندان جھوٹے ہیں۔سپریم کورٹ کے کسی ایک بھی جج نے وزیر اعظم کی معصومیت پر ایک سطر تحریر نہیں کی۔سپریم کورٹ کے دو سینئر ترین ججوں نے گواہی دی کہ نواز شریف کی خوش قسمتی پیچھے سنگین جرائم کی کہانی ہی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :