ورچوئل یونیورسٹی اورتعلیم فائونڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد

منگل 25 اپریل 2017 23:55

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء)ورچوئل یونیورسٹی اورتعلیم فائونڈیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ، ایم اے جناح کیمپس میں منعقد کی جانے والی تقریب میں ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نوید اے اورتعلیم فائونڈیشن کی جانب سے ڈاکٹر ظفر اقبال قادر نے سمجھوتے کی یاداشت پردستخط کیے،اِس معاہدے کی رو سے ورچوئل یونیورسٹی اورتعلیم فائونڈیشن جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک بھر بشمول دیہی علاقہ جات کے طلباء کو ایک مثالی تعلیمی ماحول اور تعلیمی موادفراہم کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے،دونوں ادارے باہمی تعاون سے مختلف زبانوں میں بنیادی تعلیم کے لیے ویڈیو لیکجر بھی تیار کریں گے،اس موقع پر ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی کے تعلیمی نظام کی بدولت دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کی پوشیدہ صلاحیتیں اور ذہانت نکھر کر سامنے آ رہی ہے جس سے ملک کے معاشی حالات کی بہتری میں مدد ملے گی،تعلیم فائونڈیشن کے وفد نیVUTV کا دورہ بھی کیا اور ورچوئل یونیورسٹی کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کو سراہا۔