وزیراعظم 60 روز کے اندر استعفی دے دیں گے: معروف تجزیہ نگار خاور گھمن

muhammad ali محمد علی منگل 25 اپریل 2017 22:10

وزیراعظم 60 روز کے اندر استعفی دے دیں گے: معروف تجزیہ نگار خاور گھمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) معروف تجزیہ نگار خاور گھمن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 60 روز کے اندر استعفی دے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار خور گھمن کا کہنا ہے کہ پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے نے وزیراعظم کو بہت بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اس فیصلے سے وزیراعظم کی جیت نہیں ہوئی بلکہ ان کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی جے آئی ٹی ایسے کئی کیسز دوبارہ کھولنے جا رہی ہے جو دب چکے تھے۔ ان کیسز میں شریف خاندان کیخلاف ماضی میں بنائے گئے حدیبیہ پیپر مل اور دیگر کیسز شامل ہیں۔ خاور گھمن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے شاید سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ابھی تک پڑھا ہی نہیں ہے۔ ان کی رائے میں وزیراعظم جب پاناما کیس کے فیصلے کی تفصیلات پڑھیں گے تو اس کے بعد وہ خود ہی وزارت عظمی کے عہدے سے استعفی دے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :