کیا آپ اس تصویر میں موجود پتوں میں چھپے زہریلے سانپ کو تلاش کر سکتے ہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 اپریل 2017 23:50

کیا آپ  اس تصویر میں موجود پتوں میں چھپے زہریلے سانپ کو تلاش کر سکتے ..
اس تصویر میں چھپے سانپ کوڈھونڈتے ہوئے کچھ لوگوں کے دماغ کا دہی ہو جاتا ہے۔ تصویر کے پتوں میں ایک زہریلے سانپ نے اپنے آپ کو اس طرح چھپایا  ہوا کہ اس کے شکاری اور اس کا متوقع شکار بھی اس کو ڈھونڈ نہ پائیں۔اس تصویر میں چھپا اگکسٹروڈون کنٹورٹرکس یا کوپر ہیڈ کہلانے والا یہ سانپ کافی زہریلا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سانپ شمالی امریکا میں پایا جاتا ہے۔ اس کی یہ  تصویر انٹرنیٹ پر ہزاروں بار شیئر ہو چکی ہے۔ یہ تصویر جیری ڈیوس نے ٹیکساس میں بنائی تھی، جسے ہیلن نے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے صرف یہ پوچھا کہ اس تصویر میں سانپ کہاں چھپا ہے۔تاہم کچھ دیر بعد ہیلن نے خود ہی بتا دیا تھا کہ تصویر میں سانپ کہاں چھپا ہوا ہے۔

کیا آپ  اس تصویر میں موجود پتوں میں چھپے زہریلے سانپ کو تلاش کر سکتے ..