کسانوں کو قرضہ جات کی فراہمی کیلئے ڈیٹا جمع کرلیا گیا ہے،ترجمان محکمہ زراعت

بدھ 26 اپریل 2017 16:39

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کسانوں کو قرضہ جات کی فراہمی کیلئے 68 ہزار 987 کاشتکاروں کا ڈیٹا جمع کرلیا گیا ہے جبکہ فیصل آباد میں97 ہزار ایکڑ اراضی پر کپاس کی فصل کاشت کی جائے گی اور یہ ہدف 20 مئی تک مکمل کرلیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت نے 334 دیہاتوں میں فارمز ڈیزمنعقد کئے ہیںجبکہ فروٹ فلائی کو بائیولوجیکل طریقے سے کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،اسی طرح 30ہزار 734 زمینوں کے تجزیے مکمل کرلئے گئے ہیں نیز جعلی کھادیں و زرعی ادویات تیار و فروخت کرنیوالے 32 افراد کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ رواں سال 99 لیزر لینڈ لیولرز کی تقسیم کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے جن میں سے 87 تقسیم کردیئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ پانچ سالوں میں کسانوں کو پانی کی چالیس فیصد تک بچت کے اس اہم منصوبے کے تحت 369 لیزرلینڈ لیولرز تقسیم ہوچکے ہیں، انہوںنے بتایا کہ کاشتکاروں کے مطالبے پر ڈرپ اریگیشن سسٹم کو سولر ٹیوب ویل سے منسلک کیا جارہا ہے جس پر حکومت پنجاب بھاری سبسڈی فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :