کپاس کی کاشت کے مطلوبہ ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،محکمہ زراعت پنجاب

بدھ 26 اپریل 2017 16:51

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبہ میں 60 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کے مطلوبہ ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، ترجمان نے بتایا کہ سالانہ تقریباً 51 فیصد زرمبادلہ کپاس سے حاصل ہوتا ہے، کپاس کی اچھی پیداوار کیلئے ذرخیز میرا زمین کا انتخاب کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کاشت سے قبل محکمہ زراعت کی مٹی اور پانی کے تجزیہ کی ضلعی لیبارٹریوں سے کرایا جائے، پانی اور اجزائے خوراک کی یکساں تقسیم اور پانی کی بچت کیلئے لیزر لینڈ لیولر کا استعمال کیا جائے،ہر تین سال بعد گہرا ہل چلایا جائے تاکہ کپاس کی فصل کی جڑوں کا نظام مضبوط ہوسکے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ زمین کی تیاری اس طرح کریں کہ زمین اچھی طرح بُر بری ہوجائے، گندم کے ناڑ اور مڈھوں کو جلانے کی بجائے زمین میں دفن کیا جائے تاکہ زمین کی ذرخیزی میں اضافہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :