مائیکرو سافٹ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی ) کے اشتراک سے دنیا کے معروف طلباء ٹیکنالوجی کمپیٹیشن امیجن کپ کا انعقاد

بدھ 26 اپریل 2017 20:48

مائیکرو سافٹ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی ) کے اشتراک سے دنیا کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) مائیکرو سافٹ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی ) کے اشتراک سے دنیا کے معروف طلباء ٹیکنالوجی کمپیٹیشن Microsoftسs Imagine Cup کا انعقاد پاکستان میں میں کیا گیا۔سال 2003میں شروع ہونے والا یہ کمپیٹیشن نہ صرف نوجوان طلباء کواپنے خیالات کے اظہار کا موقع دیتا ہے بلکہ انہیں ایک لاکھ امریکی ڈالر جیتنے کا سنہری موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

agine Cup ایک سالانہ مقابلہ ہے جو کہ مائیکرو سافٹ کے تحت منعقد کیا جاتا ہے ،اس مقابلے میں نوجوان ٹیکنالوجسٹ کو دنیا کو درپیش سخت ٹیکنالوجی چیلنجز کے حل کیلئے مدعو کیا جاتا ہے جہاں یہ نوجوان ٹیکنالوجسٹ نہ صرف ان چیلنجز کے حل کیلئے اپنی تخلیقات پیش کرتے ہیں بلکہ دنیا میں نمایاں مقام کے ساتھ ساتھ کیش انعام کے حقدار بھی ٹھہرتے ہیں،اس مقابلے میں ہر طرح کے ٹیکنالوجی پراجیکٹس کا خیر مقدم کیا جاتا ہے ،مائیکرو سافٹ کی اس مہم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعلیمی اداروں اور طلباء کی جانب مرکوز اس توجہ سے دنیا میں لیڈر بورڈ میں پاکستان کی پوزیشن بہتری کی جانب گامزن ہے ،مشرق وسطیٰ اور افریقی خطے میں پاکستان اس مقابلے میں پراجیکٹس کی نامزدگیوں اور شرکاء کے اعتبار سے ٹاپ پر ہے جبکہ دنیا بھر میں پاکستان اس کٹیگری میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں منعقدہ اس مقابلے میں ملک کے دور دراز علاقوں سے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ساہیوال،میانوالی،خضدار،جامشورو اور دیگر پسماندہ علاقوں سے بڑی تعداد میں ٹیکنالوجسٹ سامنے آئے،ریجنل سطح پر کامیاب ہونے والی ٹیموں نے نیشنل فائنل میں جگہ بنائی جہاں نیشنل فاتح کے تعین کیلئے ریجنل اور نیشنل سطح پر اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کی جانچ کی گئی ۔

فائنل مقابلے میں magine Cup iکا فاتح بحریہ یونیورسٹی کراچی کی ٹیم ’’پازیٹو زیرو‘‘ کو قرار دیا گیا جس نے آواز کے ذریعے رائٹنگ کوڈ لکھنے میں مد ددینے والا انجن تیار کیا،یہ ٹیم اب عالمی سطح پر دیگر مقابلوں میں پاکستانی کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرے گی ۔دی انٹر پرائز اینڈ پارٹنر گروپ سیگمنٹ کے ڈائریکٹر عابد زیدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تعلیم کے حصول اور معاشی ترقی کے درمیان رابطہ کاری کبھی اس قدر واضح نہ تھی ، ایسا صر ف ان کمیونٹیز میں تھا جہاں تعلیم کا معیار انتہائی بلند تھا اور تعلیم کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی تھی ،تاہم ان مقابلوں نے اس تاثر کو بدلنے میں مدد فراہم کی ہے،مائیکرو سافٹ کے کنٹری منیجر شہزاد عالم خان کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی،کوئی بھی طالبعلم مائیکرو سافٹ کے امیج کپ سے استفادہ کرسکتا ہے ،اس موقع پر تقریب سے ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی انور امجد،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ارشد علی اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے خطاب کرتے ہوئے ایچ ای سی کی جانب سے طلباء کو فراہم کردہ اس پلیٹ فارم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور مائیکرو سافٹ کے کردار کو بھی سراہا ۔

متعلقہ عنوان :