بینکاک : ناراض بیوی سے مایوس شخص نے فیس بک لائیو ویڈیو ک دوران 11ماہ کی بیٹی کو پھانسی دینے کے بعد خود کشی کرلی

بدھ 26 اپریل 2017 21:09

بینکاک : ناراض بیوی سے مایوس شخص نے فیس بک لائیو ویڈیو ک دوران 11ماہ کی ..
بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) اپنی ناراض بیوی سے مایوس تھائی لینڈ کے ایک شہری نے فیس بک لائیو ویڈیو کے دوران اپنی 11 ماہ کی بیٹی کو پھانسی دینے کے بعد خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مطابق تھائی لینڈ پولیس کے کرنل جراسک سیم سک کا کہنا ہے کہ اس تمام کارروائی کی ویڈیو لائیو نشر ہونے کی رپورٹس کے بعد انہیں 20 سالہ وٹی سن وونگتلے اور بچی کی لاشیں تھائی لینڈ کے صوبے فوکیٹ میں واقع ایک خالی ہوٹل سے ملیں۔

پولیس کرنل کے مطابق '20 سالہ شخص نے اہنی بیوی کی ناراضگی سے مایوس ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھایا اور جائے وقوع کی جانب روانہ ہوا جو ایک ویران ہوٹل تھا، اسی ہوٹل سے ہم نے باپ بیٹی کی لاشیں برآمد کیں'۔پولیس کرنل نے مزید کہا کہ قتل کی جانے والی 11 ماہ کی بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ شدید صدمے کا شکار ہیں، یہ ایک نجی معاملہ تھا اور ان دونوں کی عمریں بہت کم تھیں۔

(جاری ہے)

چرانوت ترائیرت نامی تھائی لڑکی کاکہنا تھا کہ 'واقعے کا ذمہ دار صرف اور صرف اس کا شوہر ہے، وہ ماضی میں بھی اس سے بدسلوکی کرتا رہتا ہے، جبکہ 2 سال کا عرصہ جیل میں بھی گزار چکا ہی'۔دوسری جانب تھائی پولیس اس خوفناک قتل کی ویڈیو تقریباً 24 گھنٹے تک فیس بک پر موجود رہنے کے حوالے سے خاصی تشویش کا شکار ہے اور اس بارے میں سوچ بچار جاری ہے کہ ایسی مشتعل ویڈیو کو جلد از جلد ہٹانے کے لیے کیا اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ فیس بک لائیو ویڈیو پر اس قسم کا ایک واقعہ 2 ہفتے قبل بھی پیش آیا تھا، جب کلیولینڈ، اوہائیو سے تعلق رکھنے والے شخص نے ایک قتل کی کارروائی سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شیئر کی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :