پاکستان ہم سب کا آنکھوں کا تارا،اسکے لئے ہم سب اپنے جان ومال قربان کرنے کو تیار ہیں, کرنل ذوالفقار باجوہ

پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دینگے یہ پاک سرزمین ملک ہمیں بڑے قربانیوں کے بعد ملا ہی, کمانڈنٹ سبی اسکاوٹس کی کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میچ کے تقریب سے خطاب

بدھ 26 اپریل 2017 21:12

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) بھاگ جیسے پسماندہ شہر میں اس طرح کا شاندار کرکٹ کا فائنل میچ منعقد کرکے اہلیان بھاگ نے کھیل دوستی،ملک دوستی کا ثبوت دیا ہے مادر ملت پاکستان ہم سب کا آنکھوں کا تاراہے پاکستان کیلئے ہم سب اپنے جان ومال قربان کرنے کو تیار ہیں بھاگ شہر کے عوام کے جوش وطنی کو دیکھ کر بہت مسرت ہورہا ہے کہ ایک ایسے پسماندہ شہر جہاں پر لوگوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں اس کے باوجود بھی ایسے پروگرامز اور امن ماحول پر انھیں داد دیتے ہیں ان خیالات کااظہار کمانڈنٹ سبی اسکاوٹس کرنل ذوالفقار باجوہ بھاگ ڈگری کالج کے میدان پر جاری بھاگ سپرلیگ (بی ایس ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ کے بطور مہمان خاص شاندار فائنل میچ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اعزازی مہمان ایف سی 131ونگ لہڑی کے کرنل عبدالرب تھے بھاگ سپرلیگ کا شاندار فائنل تقریب زیر صدارت چئیرمین میونسپل کمیٹی بھاگ رئیس اللہ ڈتہ ہانبھی تھے اس موقع پر ایس ایس پی سبی سردار حسن موسیٰ خیل،ڈی پی اوکچھی عبدالغفور کرد،قبائلی عمائدین میرمحمد اسماعیل خان چھلگری،ارباب قادر بخش ایری،محمد رحیم بنگلزئی کونسلر میونسپل کمیٹی بھاگ ،جہانگیر خان بنگلزئی صدر بازار ،نیشنل پارٹی کے مرکزی سنٹرل کمیٹی کے ممبر میران بلوچ،پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما ڈاکٹر سید نوراحمد شاہ،وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی بھاگ مقصود احمد ہانبھی،سبی کے معروف ممتاز تاجر ملک خرم،حافظ محمد یوسف گویا،ڈی ایس پی بھاگ سکندرحیات جمالی،ایس ایچ او بھاگ بہادر خان کھوکھر،حاجی محمد الیاس کلواڑ،سیدارشدالدین شاہ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر، حفیظ اللہ جامڑہ،امان اللہ دھپال سیکرٹری ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن ڈیر مراد جمالی ریجن،خدابخش سیلاچی نائب صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سبی،محمد آصف چانڈیوجوائنٹ سیکرٹری کرکٹ ایسوسی ایشن سبی،عطاء اللہ جاموٹ چیف آرگنائزر،حاجی خورشید احمد مغیری،جاموٹ قومی موومنٹ عوامی کے کامریڈ ٹکاخان جاموٹ سمیت بلدیاتی نمائندے،تعلیمی اداروں کے سربراہان،ہندوپنچائیت سمیت شہریوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اس سے قبل کمانڈنٹ سبی اسکاوٹس کرنل ذوالفقار باجوہ،ایف سی 131لہڑی ونگ کے کرنل عبدالرب ،ایس ایس پی سردار حسن موسیٰ خیل،ڈی پی او میر عبدالغفور کردپر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی قومی ترانے کے احترام میں تمام شرکاء کھڑے ہوکر احترام کے ساتھ قومی ترانے سنے اور سلام پیش کیا مہمان خاص کمانڈنٹ سبی اسکاوٹس ذوالفقار باجوہ ،اعزازی مہمان ایف سی لہڑی131ونگ کے کرنل عبدالرب ،ایس ایس پی سردار حسن موسیٰ خیل،ڈی پی او کچھی عبدالغفور کرد سے تمام ٹیموں کا فرداًفرداً تعارف کرایا گیا اس موقع پر تقریب تقسیم انعامات کا سلسلہ باقاعدہ تلاوت کلام سے کیاگیا تقریب تقسیم انعامات سے تمام مہمانوں نے اپنے دست سے کھیلاڑیوں اور اسموقع پر حصہ لینے والوں میںنقدانعامات، شیلڈز اور اجرک کے تحفے دیئے گئے،جبکہ چئیرمین میونسپل کمیٹی بھاگ رئیس اللہ ڈتہ ہانبھی نے کرنل ذوالفقار باجوہ ،کرنل عبدالرب کو ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیا،مہمانوں کے اعزازی میں پروقار ریفریش منٹ کا بھی اہتمام کیاگیا تھا فائنل میچ چئیرمین وارئیرز کرکٹ کلب بھاگ ،یو اے کے اسٹارئیکرز بختیارآباد کے درمیان کھیلا گیا شاندار میچ میں چئیرمین وار ئیرز کرکٹ کلب بھاگ نے جیت لیا چئیرمین وارئیرز کرکٹ کلب بھاگ کے کیپٹن بابو محمد عثمان ہانبھی،یو اے کے اسٹارئیکر رکرکٹ کلب بختیارآباد کے کیپٹن سجاد علی نے انعامات وصول کیئے گئے کرنل ذوالفقار باجوہ نے شاندار فائنل میچ جیتنے پر چئیرمین وارئیرز کے کپتان بابو محمد عثمان کو 25000ہزار نقد جبکہ ہارنے والے ٹیم کو 10000ہزار نقد انعام بھی دیاگیا اس موقع پر کمانڈنٹ سبی اسکاوٹس کرنل ذوالفقار باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھاگ شہر میں کرکٹ کے حوالے سے اتنا بڑا پروگرام کرنا یہ کھیل پاکستان اور بلوچستان کی پرامن ہونے کی بڑی نشانی ہیںہمیں اپنے کھیلاڑیوں کی ہر سطح پر انکی بھرپور حوصلہ افزائی کرناہے کیونکہ کھیلاڑی ہمارے ملک کے سفیر ہیں امن کے مشیرہیں انہوں نے کہاکہ ہم سب اخلاقی،ملکی،علاقائی فرض بنتاہے کہ ہم ملک دشمن عناصر کی ہرسطح حوصلہ شکنی کریں یہ تب ہوگا جب ہم متحد اور منظم ہوکریک زبان ہوکر ملک دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائینگے انہوں نے کہاکہ ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دینگے کیونکہ یہ پاک سرزمین ملک ہمیں بڑے قربانیوں کے بعد ملا ہے اور اس ملک کیلئے ہمارے نواجوانوں کی قربانیاں شامل ہیں اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ڈگری کالج بھاگ کا میدان گونج اٹھا انہوں نے کہاکہ بھاگ شہر کے پینے کے پانی کے حوالے سے ہم اس پر غور کررہے ہیں اور اس مسلے کے حل کی طرف بھرپور توجہ دینگی

متعلقہ عنوان :