تیز رفتارکار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا شدید زخمی، کار ڈرائیور گرفتار

بدھ 26 اپریل 2017 22:54

تیز رفتارکار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا شدید زخمی، کار ڈرائیور ..
چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) چشتیاں بہاولنگر روڈ پرتھانہ صدر کے قریب تیز رفتارکار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا شدید زخمی ہوگئے ، تفصیل کے مطابق چک 4فورڈواہ کا رہائشی ماجد عمران اپنی والدہ کے ہمراہ گھر جارہاتھا کہ سامنے سے آنیوالی تیزرفتارکار نمبر9636L-EHنے انہیں ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا، جنہیں تحصیل ہسپتال چشتیاں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیاگیا،پولیس نے ماجد عمران کی رپورٹ پر کار ڈرائیور ریاض کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیاہے۔

متعلقہ عنوان :