سبی سکائوٹس کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ذوالفقار باجوہ ،131ونگ لہڑی کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عبدا لرب کا بھاگ کی مشہور دینی درسگاہ جامعہ دارلعلوم کا دورہ

بدھ 26 اپریل 2017 22:57

بھاگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء)سبی سکائوٹس کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ذوالفقار باجوہ اور 131ونگ لہڑی کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عبدا لرب نے بھاگ کے مشہور دینی درسگاہ جامعہ دارلعلوم کا دورہ کیا جہاں پر قبائلی رہنماء ارباب قادر بخش ایری جامعہ دارلعلوم کے مہتمم مفتی کفایت اللہ ویگر لوگ موجود تھے مہتمم مفتی کفایت اللہ نے مہمانوں کو مدرسے کے نصاب کے متعلق تفصیلی طور پر آگاہی دی طلباء کے کلاس روم رہاشی کمروں لائبریری اور ملحق الحبیب پبلک سکول کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہیں بتایا گیا کہ یہاں پر میٹرک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ حفظ قران کی تعلیم بھی دی جاتی ہے اس موقع پر سبی سکائوٹس کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ذوالفقار باجوہ نے مدرسہ کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھاگ کے اندر عصری و اسلامی علوم کے ساتھ سے مزین انسٹیٹوٹ کا دورہ کر کے بے حد خوشی ہوئی کہ ہمارے ملک کے اندر علماء کرام بیک وقت جدید علوم کے ساتھ ساتھ اسلامی علوم بھی پڑھا رہے ہیں طلباء کرام کو چاہئے کہ جو علم وہ حاصل کر رہے ہیں وہ علم ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم انسانیت کی بھلائی کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں کیونکہ ہمارے نبی صل اللہ علیہ وسلم صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ پورے عالم کے لئے رحمت بن کر آئے ہمیں کسی بھی مسلکی اختلافات سے بالا تر ہو کر دین علوم کی صیح معنوں میں ترویج کریں انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ ملکی سلامتی کے لئے دعا کو یقنی بنائیں کیونکہ اسوقت دشمن کی بری نظر ہمارے ملک پر ہے آخر میں جامعہ دارالعلوم کے مہتمم مفتی کفایت اللہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دہشتگری کے خلاف حالیہ جنگ میں مدارس کے طلباء پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ۔