جمیعت علماء اسلام (ف )کے تحصیل امیر عہدیدار ساتھیوں سمیت جمعیت کے بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے

بدھ 26 اپریل 2017 23:51

جمیعت علماء اسلام (ف )کے تحصیل امیر عہدیدار ساتھیوں سمیت جمعیت کے بنیادی ..
قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) جمیعت علماء اسلام (ف )کے تحصیل امیر عہدیدار ساتھیوں سمیت جمعیت کے بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف)تحصیل قلات کے امیر مولانا محمد نور فاروقی ،تحصیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری محمد اعظم ،رکن ضلعی مجلس عمومی قلات قاری محمد ہاشم ،رکن مجلس عمومی ضلع قلات قاری غلام نبی لہڑی ،مولوی غلام قادر لہڑی ودیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس میں جمعیت علما ء اسلام (ف)کے بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ،انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام قلات میں چند خاندانوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ،ہم نے اس جماعت کی فعالیت کیلئے شب و روز ایک کیا تھا ،مگر اس کا صلہ ہمیں مایوسی کے سواء کچھ حاصل نہ ہوا ،اسلام اور مذہب کا لبادہ اوڑھ کر سادح لوح لوگوں کو مزید گمراہ نہیں کیا جاسکتا ،ورکرز کی اس جماعت میں کوئی حیثیت اور اہمیت نہیں ،ہر کوئی مال و دولت کی لالچ میں اندھا ہوچکا ہے ،پارٹی منشور اور دستور کی پامالی عام سی بات بن چکی ہے ،مفادات کی خاطر اس جماعت کو دو لخت کرنا اور پھر اپنے ڈاتی مفادات کو ترجیح دیکر ایک ہونا ہم نے دیکھا ہے ،انہوںنے کہا کہ ہماری کابینہ کو ختم کرنے میں ایک بااثر شخصیت کا ہاتھ تھا بحالی کے بعد بھی ان کا رویہ ہمارے ساتھ منافقانہ رہا ہے ،دوسری جماعتوں کے اتحاد کرکے مکر جانا ان کے موجودہ قیادت کا وطیرہ بن چکا ہے ،انہوںنے کہا ہمیں اور ہمارے آبائو اجداد کو قرآن پاک کے نام اور خدا کا واسطہ دیکرووٹ لینے والوں نے اپنے لئے بینک بیلنس ،بلڈنگ اور سب کچھ خرید کر آنے والے اپنے نسلوں کیلئے بہت کچھ جمع کیا ،مگر عام ورکرز سمیت عوام کی حالت بدستور آج بھی ویساہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے بہت قربانیاں دی مگر اب ہمارا اس جماعت کے ساتھ مزید چلنا نا ممکن ہیں ،کیوں کہ موجودہ قیادت کے رویے کی وجہ سے ہم آگے نہیں چل سکتے ،انہوںنے کہا کہ ہم اپنی مشاورت کے بعد بہت جلد کسی اور سیاسی پارٹی میں شمولیت کریں گے اور اپنے عوام اور قوم کیلئے خدمات سرانجام دینگے ۔

متعلقہ عنوان :