دالیں کاشت کرنے سے ملکی زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتاہے، ملک محمد امتیاز

جمعرات 27 اپریل 2017 16:17

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء)ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ ملک محمد امتیاز نے بتایا ہے کہ پنجاب وسیڈکارپوریشن نے تصدیق شدہ شہ زور بیج دھان کی اعلیٰ اقسام ps-2 اور سپر باسمتی 1800 روپے فی 20کلو گرام تھیلے میں مہیا کیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ مکئی کا ایس جی 2002 انگوئی قسم کا بیج بھی دستیاب ہے جو 20 کلو کاتھیلا 1400 روپے میں ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دالیں کاشت کرنے سے ملکی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتاہے ۔ اس سلسلہ میں مونگ کابیج ازری 2006اور این ایم 92 بھی پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ڈپو پر دستیاب ہے ۔ 20کلو گرام کاتھیلا3100 روپے میں دستیاب ہے ۔ انہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ شہ زور بیج دھان ‘ مکئی ومونگی کاشت کر کے اپنی پیداوار میں اضافہ کے سا تھ ساتھ ملکی پیداوار میں بھی اضافہ کریں ۔