پنجاب حکومت کاشتکاروں کو سود سے پاک قرضوں کی فراہمی کے سلسلہ میں60 لاکھ سمارٹ فون فراہم کرے گی ، امانت اللہ شادی خیل

جمعرات 27 اپریل 2017 16:49

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ خان شادی خیل نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے تعاون سے پنجاب پبلک ریفارم مینجمنٹ پروگرام کے ذریعے محکمہ صحت، تعلیم، مال،بلدیات، زراعت،لائیو سٹاک اورآبپاشی کے اندر انتظامی امور، وسائل، شفافیت ، احتساب اور خدمات کی فراہمی کے حوالے سے بہتری لائی جا رہی ہے،یہ بات جمعرات کو صوبائی وزیر نے ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) محکمہ آبپاشی شاہد سلیم اور ڈپٹی سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) عابد علاؤالدین سے ملاقات کے دوران کی،صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کیلئے سود سے پاک قرضے فراہم کرنے کیلئے 60لاکھ سمارٹ فون فراہم کررہی ہے ،جس میں انسٹال خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے کسان محکمہ زراعت سے بہتر پیداوار کیلئے مشورے بھی لے سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ زراعت کیلئے شروع کیے گئے منصوبوں میں سمارٹ فون اور کمپیوٹرائزیشن کے تمام منصوبوں کو مربوط کرکے فصلوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا،فلڈ مانیٹرنگ اور فلڈ ریلیف سسٹم کے تحت نہ صرف سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جا ئے گا بلکہ سیلاب متاثرین کو حکومتی امداد کی بروقت اور شفاف طریقے سے تقسیم کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :