بھارتی مقبوضہ کشمیر میں طلبہ و طالبات پر تشدد بھارتی نام نہاد سیکولرازم کے منہ پر طمانچہ ہے،جموں کشمیر لبریشن فرنٹ

جمعرات 27 اپریل 2017 18:31

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں طلبہ و طالبات پر ہونے والے تشدد کو بھارتی نام نہاد سیکولرازم کے منہ پر طمانچہ قرار دیتے ہوئے ان طلبہ وطالبات بالخصوص طالبات اور سکولوں کے بچوں کے جذبہ حریت پسندی کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس صبح آزادی کی نوید قرار دیا جے کے ایل ایف نے اپنے قائد امان اللہ خان کو وحد ت کشمیر کی علامت قراردیتے اس عزم کا عہد کیا کہ انکی راہ پر چلتے ہوئے گلگت بلتستان کو کسی صورت ریاست جموں کشمیر سے الگ نہیں ہونے دیں گے ساتھ ہی اسلام آباد حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ منگلاڈیم سمیت آزادکشمیر میں قائم بجلی کے تمام نئے اور پرانے منصوبوں کی ملکیت مظفرآباد حکومت اور دیامر بھاشا ڈیم سمیت شمالی کشمیر(جی بی) میں قائم تمام منصوبو ں کی ملکیت جی بی حکومت کے حوالے کر دی جائے اور ان دو خطوں کو فوری طور بجلی فری لوڈشیڈنگ زون قرار دیا جائے ساتھ ہی کرگل سکردوروڈ سمیت منقسم ریاست کے تمام قدرتی راستوں کو فورا کھولاجائے آزادکشمیر اور جی بی کی مشترکہ حکومت منائی جائے یا پھر آزادکشمیر طرز کا لیکن مکمل اور بااختیار حکومتی سیٹ اپ جی بی میں قائم کیا جائے ان خیالات کا اظہار مقررین نے راولاکوٹ میں جے کے ایل ایف کے سپریم ہیڈ امان اللہ خان گلگتی کی پہلی برسی پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے کیا اس سے قبل بوائز کالج سے ایک ریلی نکالی گئی جو شدید بارش اور ژالہ باری میں بھیگتے مقامی ہوٹل پہنچی ریلی کے شرکاء امان کی راہ ہماری ہے جنگ ہماری جاری ہے امان ترے نظریات کو سلام غیرت کے دو نشان مقبول بٹ امان خان کے نعرے لگا رہے تھے برسی کے اس اجتماع سے جو چار گھنٹے جاری رہا قدیر خان ،آفتاب خان ضلعی صدر ابراہیم خان ،جے کے ایس ایل ایف کے چیئر میں جلیل فرید یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن (یکجا) کے کنوینر آصف اشر ف ،خورشید خان خورشید،مسعود نذر،ایس ایم ابراہیم ایڈوکیٹ عبدلخالق ایڈوکیٹ سردارخان صدیقی ایڈووکیٹ امتیاز اکبر اٰیڈوکیٹ آصف خان ہارون خان ملک ذولفعقار مہتاب اسحاق شاہجان خان رشید خان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا

متعلقہ عنوان :