دبئی میں ایک دن کے لئے بلا قیمت سپرکارکیسے حاصل کی جائے؟

جمعرات 27 اپریل 2017 17:51

دبئی میں ایک دن کے لئے بلا قیمت سپرکارکیسے حاصل کی جائے؟
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27اپریل2017ء):۔ سپرکار میں سفر کرنا ہم میں سے کئی افراد کا خواب ہے ، لیکن یہ خواب تاحال پورا نہیں ہوسکا ہے۔خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق دبئی میں اس وقت کئی بزنس مین ایسے ہیں جوکہ ان گاڑیوں کو کرائے پرایک دن کے لئے دیتے ہیں ، جن کے عوض معمولی رقم اداکرنا پڑتی ہے۔ لیکن اب یہ حقیقت ہے کہ سپرکار آ پ کو پورے دن کیلئے بلا قیمت مہیا کی جائے گی۔

جی آپ نے بالکل درست سنا ہے۔

(جاری ہے)

دبئی کی موٹرکار شخصیت ”سپر کار بلونڈی “ ای ایس لگثری کار رینٹل کے مقابلے کے ساتھ آئیں ہیں۔ اس مقابلے کوجیتنے والا پورے دن کیلئے لامبورگھینی ہرکین ڈرائیو کرنے کا موقع حاصل کرسکتا ہے۔

اس مقابلے کا حصہ کس طرح بناجائے؟
اس مقابلے کا حصہ بننے کا نہایت آسان طریقہ ہے۔ آپ کو دیے گئے ویڈیو لنک میں محض اپنے چار دوستوں کو ٹیگ کرنا ہوگا ، ساتھ ہی ساتھ آپ کو یہ وجہ بھی تحریرکرنی ہوگی کہ آپ اس مقابلے کو جیتنے کی کیسے اہلیت رکھتے ہیں۔ علا وہ ازیں آپ کو انسٹاگرام پرesluxurycarrentaldubai@ اورsupercarblondie@ کو فالو کرنا ہوگا۔