ملک بھرمیں دہشتگردوں اورسہولتکاروں کیخلاف آپریشن ردالفسادکامیابی سےجاری

سکیورٹی فورسزکےآپریشنزمیں5دہشتگردہلاک،9گرفتارکرلیے،بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلےمیں2ایف سی اہلکارزخمی،دہشتگردوں کےٹھکانوں سےاسلحہ اوردھماکاخیزموادبھی برآمدہواہے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اپریل 2017 18:41

ملک بھرمیں دہشتگردوں اورسہولتکاروں کیخلاف آپریشن ردالفسادکامیابی ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔27اپریل2017ء) : ملک بھرمیں دہشتگردی کیخلاف آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ہے،سکیورٹی فورسزنے گزشتہ 24گھنٹوں میں آپریشنزکے دوران 9دہشتگردگرفتارکرلیے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزنے گزشتہ 24گھنٹے میں 29سرچ آپریشن جبکہ 12خفیہ معلومات کی بناء پرآپریشنز کیے ہیں۔جس کے دوران 9دہشتگردگرفتارکرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسزنے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کیخلاف بہاولپور،رحیم یارخان ،لودھراں ،پاکپتن اوربہاولنگرمیں آپریشنز کیے ہیں۔سکیورٹی فورسزنے بلوچستان میں گواک اور مندمیں بھی آپریشن کیے گئے۔جس کے دوران 5دہشتگردوں کاہلاک کردیاگیاہے۔جبکہ مقابلے میں 2ایف سی اہلکاربھی زخمی ہوئے ہیں۔اسی طرح کے پی کے علاقے قمبرخیل میں بھی خفیہ معلومات کے تحت آپریشن میں2دہشتگردشاہد اور عبدالرزاق کوگرفتارکیاگیاہے۔دہشتگردافغانستان سے ہدایات لیکرپاکستان میں دہشتگردی کرناچاہتے تھے۔دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارودبھی برآمدکیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :