وزیراعظم نوازشریف نےوزیرداخلہ کونیوزلیکس رپورٹ پرمکمل عملدرآمدکی ہدایت کردی

ڈان لیکس رپورٹ پرآئندہ 36گھنٹوں میں کام مکمل کرلیاجائےگا،کام مکمل ہونےپرکمیٹی کی سفارشات کاعملدرآمدکےساتھ اعلان کردیاجائیگا۔ترجمان وزارت داخلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اپریل 2017 19:21

وزیراعظم نوازشریف نےوزیرداخلہ کونیوزلیکس رپورٹ پرمکمل عملدرآمدکی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔27اپریل2017ء) : وزیراعظم محمدنوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ملاقات کی،جس میں نیوزلیکس سمیت اہم ایشوپرتبادلہ خیال کیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم محمدنوازشریف کووفاقی وزیرداخلہ نے ڈان لیکس رپورٹ پربریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے رپورٹ کے مطابق مکمل عملدرآمدکی ہدایت کردی۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈان لیکس رپورٹ پرعملدرآمدسے متعلق اہم قانونی و انتظامی امورطے کرنالازمی ہیں۔آئندہ 36گھنٹوں میں کام مکمل کرلیاجائے گا۔کام مکمل ہونے پرکمیٹی کی سفارشات کاعملدرآمدکے ساتھ اعلان ہوگا۔کمیٹی کااعلان ہوتے ہی سفارشات پرعملدرآمدشروع ہوجائے گا۔