اپنی آٹھ سالہ وائس چانسلر شپ کے عرصے میں تحقیق ، طبی تعلیم کے معیار کی بہتری اور صحت کے مختلف شعبوں کے درمیان وسیع تر ہم آہنگی کا فروغ انکی ترجیحات میں سرفہرست رہے ہیں،ڈاکٹر محمد حفیظ اللہ

جمعرات 27 اپریل 2017 21:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)کے وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر محمد حفیظ اللہ نے کہا ہے کے اپنی آٹھ سالہ وائس چانسلر شپ کے عرصے میں تحقیق ، طبی تعلیم کے معیار کی بہتری اور صحت کے مختلف شعبوں کے درمیان وسیع تر ہم آہنگی کا فروغ انکی ترجیحات میں سرفہرست رہے ہیں وہ اپنے ان مقاصد کے حصول میں کس حدتک کامیاب رہے ہیں اس کا فیصلہ آنے والے وقت کرے گا۔

وہ انکے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کر ہے تھے جبکہ اس موقع پر سابق وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد دائود خان، مختلف ادارو ں کے سربراہان، فیکلٹی اور یونیورسٹی کا دیگر سٹاف بھی موجود تھا ۔واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ بطور وائس چانسلر اپنی آٹھ سالہ خدمات کی انجام دہی کے بعد 30اپریل سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر حفیظ اللہ نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم یو نے آٹھ سال قبل بے سروسامانی کی حالت میں جس سفر کاآغاز کیا تھا آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور یونیورسٹی کے افسران ، فیکلٹی اور جملہ سٹاف کے تعاون سے کے ایم یو کا شمار ملک اور صبوے کی نامور جامعات میں ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا صوبے کی35 سے زائد طبی تعلیمی اداروں کے ساتھ الحاق نہ صرف کے ایم یو پر بھرپور اعتماد کامظہر ہے بلکہ اس سے صوبے میں طبی تعلیم کے حوالے سے یکساں معیار کی راہیں بھی کھلی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے آٹھ سالوں کے دوران آئی بی ایم ایس،آئی پی ایم ایس،آئی پی ایم آر اور آئی این ایس جیسے تعلیمی اداروں کے قیام کے ذریعے بیسک میڈیکل سائنسز، پیرامیڈیکس،فزیو تھراپی اور نرسنگ کے شعبے میں مختلف کورسز کے ذریعے اعلیٰ تربیت یافتہ انسانی وسائل کی فراہمی کو یقینی بنا کر جو قابل قدر کارنامہ انجام دیاگیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم یو کی عمارت کی تعمیر سے وہ ادھورا خواب پورا ہوگیا ہے جو شعبہ طب سے وابستہ ہمارے سینئرزنے دیکھا تھا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انکے شروع کردہ دو نئے منصوبوں انسٹی ٹیوٹ آف ڈیباٹالوجی اور انسٹی ٹیوٹ آف ہیپاٹالوجی کی تعمیر سے ان دونوں شعبوں میں درپیش چیلنجزسے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ انکی امید اوردعا ہے کہ کے ایم یو اپنی ترقی اور کامیابی کا سفریوں ہی جاری رکھے گی۔

تقریب سے یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد دائود خان، کے ایم یو کے رجسٹرارپروفسیر ڈاکٹر محمد سیلم گنڈاپوراور مختلف اداروں کے سر براہان نے خطاب کرتے ہوئے پروفسیر حفیظ اللہ کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی مدبرانہ قیادت اور شبانہ روز محنت کے نتیجے میں کے ایم یو کو ملک بھر کی جامعات میںجو نمایاں مقام ملا ہے وہ نہ صرف کے ایم یو بلکہ پورے صوبے کے لئے اعزاز اورفخر کی بات ہے۔

انہوں نے کہاکہ پروفیسر حفیظ اللہ نے مختلف اداروں کے قیام اور انکے درمیان مربوط رابطے کے ذریعے جوکامیاب تجربہ کیاہے اس کافائدہ صوبے کے عا م لوگوں کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات کی دستیابی کی صورت میں ملے گا جو ان کے لئے صدقہ جاریہ ثابت ہو گا ۔ آخر میںپروفسیر ڈاکڑ حفیظ اللہ کو یونیورسٹی سے سبکدوش ہونے پر سٹاف کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔#

متعلقہ عنوان :