امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیئے

تعلیم کے معاملے میں مقامی انتظامیہ زیادہ بہتراندازمیں کام کرتی ہے ،ْ زیادہ با اختیار ہونا چاہیے ،ْ صدارتی حکم

جمعرات 27 اپریل 2017 21:44

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیئے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں جس کا مقصد تعلیم کے شعبے وفاقی حکومت کا اثر و رسوخ کم کرتے ہوئے اس معاملے میں امریکی ریاستوں کو زیادہ بااختیار بنانا ہے۔

(جاری ہے)

حکم نامے کی روشنی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکریٹری ایجوکیشن بیٹسی ڈیووس کو امریکا میں تعلیم سے متعلق تمام وفاقی پالیسیوں اور قوانین کا جائزہ لینا ہوگا تاکہ ایسے تعلیمی قواعد و ضوابط ختم کیے جاسکیں جو امریکی ریاستوں، شہروں اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر غیر ضروری وفاقی مداخلت کی وجہ بن رہے ہیں۔

وہ آئندہ 300 دنوں کے اندر اندر امریکی تعلیمی پالیسیوں اور قوانین کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات صدر ٹرمپ کو پیش کریں گی جن کی بنیاد پرموجودہ قوانین تبدیل کرنے اور ضرورت پڑنے پر نئے قوانین اور پالیسیاں بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔صدارتی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تعلیم کے معاملے میں مقامی انتظامیہ زیادہ بہتراندازمیں کام کرتی ہے لہذا اسے زیادہ با اختیار ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :