بھاگ, ندی ناڑی پر غیر قانونی چینلوں (واہ)نکالنے سے زیرینہ ناڑی غیر آباد اور زمینیں بنجر ہوجائینگی, عبدالستار بنگلزئی

جمعرات 27 اپریل 2017 22:20

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء)ندی ناڑی پر غیر قانونی چینلوں (واہ)نکالنے سے زیرینہ ناڑی غیر آباد اور زمینیں بنجر ہوجائینگے ندی ناڑی پر غیر ضروری ،غیرقانونی چینلوں (واہ) کیوجہ سے زیرینہ ناڑی کے زمینداروں،کاشتکاروں،کسانوں کو جان بوجھ کر ذہنی حوالے سے شدید پریشانی اور کوفت اٹھانا پڑرہا ان خیالات کااظہار زمیندار کا شتکار تحریک کے مرکزی رہنما ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر عبدالستار بنگلزئی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ندی ناڑی پربالاناڑی کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی (بے غمی)علاقوں میں مختلف چینلوں کی تعمیر زور شور کیساتھ جاری ہے جس سے زیرینہ ناڑی کے لاکھوں ایکڑز اراضی بنجراور غیر آباد ہونگیں انہوں نے کہاکہ ندی ناڑی کے پانی پر سیراب کرنا ان علاقوں کا حق ہے جو صدیوں سے ندی ناڑی پر (غم)دیتے چلے آرہے ہیں جو علاقے یا موضعات (غم)میں شریک نہیں رہے ہیں ندی ناڑی کے پانی پر زمینوں کو سیراب کرنا ان کاکوئی حق نہیں بنتا ہے انہوں نے کہاکہ ندی ناڑی کے دستور کے مطابق جوکہ آج کا نہیں صدیوں پرانا طریقہ کار ندی ناڑی سے وہی زمینیں آباد ہونگیں جو اس میں (غم) دیتے چلے آرہے ہیں لیکن اب ایسے زمینیں بھی آباد کیئے جارہے ہیں نہ تو ان کاکوئی حق بنتاہے اور نہ ہی وہ زمینیں (غمی) ہیں اس حوالے سے بارہاہم نے اپنے تحفظات اورخدشات کااظہار کرتے چلے آرہے ہیں اگر اسی ندی ناڑی سے بالاناڑی کے علاقوں میں غیر قانونی چینلوں(واہ)کے تعمیرات جاری رہے تو زیرینہ ناڑی کے لاکھوں ایکڑز اراضی غیرآباد ہونے کیساتھ ساتھ لوگ نقل مکانیکرنے پرمجبور ہوجائینگے انہوں نے حکام بالا چیف سیکرٹری بلوچستان،محکمہ ایریگیشن کے بالاآفیسران،کمشنر نصیرآباد ،ڈپٹی کمشنر کچھی سے پرزور اپیل کی کہ بالاناڑی میں غیر قانونی چینلوں (واہ)کی تعمیر کو فی الفور بندکیاجائے اگر چینلوں کو فوری طور پر بندنہیںکیاگیا تو زیرینہ ناڑی کے زمینداروں،کاشتکاروں،قانونی اور جمہوری حق کیلئے جدوجہد کرینگی