ایم سی آئی نے مارچ مہینے میں پانی فراہمی سے متعلق موصول ہونے والی 12305 شکایات کا ازالہ کیا

ادارے کا شعبہ واٹر ڈسٹریبویوشن نہایت اہمیت کاحامل ہے۔ واٹر ٹینکرز سروس کے ذریعے شہریوں کو مختلف علا قوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا تا ہے، شیخ انصر

جمعرات 27 اپریل 2017 23:28

ایم سی آئی نے مارچ مہینے میں پانی فراہمی سے متعلق موصول ہونے والی 12305 ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کی واٹر ڈسٹریبوشن ڈویژن نے مارچ کے مہینے کے دوران پانی کی فراہمی سے متعلق موصول ہونے والی 12305 شکایات کا ازالہ کیا ۔ پانی کی فراہمی سے متعلق شکایات کا ازالہ وا ٹر ٹینکر سروس کے ذریعے پانی کی فراہمی سے کیا گیا۔ سی ڈی اے کی وا ٹر ٹینکڑ سروس سے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں بشمولG-5 ، F-5 ، G-6 ، G-7 ، G-8 ، F-6 ، E-7 ، E-8 ، E-7 ، F-8 ، G-9 ، G-10، G-11 ، D-12 ، F-10 ، F-11 ، I-8 ، I-9 ، I-10 اور مارگلہ ٹائون سے مو صول ہونے والی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

یہ تفصیلات سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران بتائی گئیں جس کی صدارت میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ادارے کا شعبہ واٹر ڈسٹریبویوشن نہایت اہمیت کاحامل ہے۔ واٹر ٹینکرز سروس کے ذریعے شہریوں کو مختلف علا قوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا تا ہے ۔

واٹر ٹینکرز سروس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ وا ٹر ڈسٹری بیوشن ڈویژن کی کار کردگی تسلی بخش ہے تاہم اسی عزم کو قائم رکھنے ہوئے اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ واٹر ڈسٹری بیوشن ڈویژن کی کار کر دگی بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل برئوے کار لائے جائیں گے۔اجلاس کے دوران بتا یا گیا کہ مارچ2017 ؁ء کے دوران واٹر ڈسٹریبویوشن نے شہر بھر میں 12305 شکایات کا ازالہ کیا ۔

یہ شکایات سیکٹر G-5 سے 10 شکایات، سیکٹر G-6 سے 376 شکایات، G-7 سے 129 ، سیکٹر G-8 سے 104 ، سیکٹر F-6 سے 142 ،سیکٹر E-7 سے 139 ، سیکٹر F-8 سے 267 ،سیکٹر G-9 سے 776 ، سیکٹر G-10 سے 1242 ، سیکٹر G-11 سے 276 ، سیکٹر F-10 سے 161 ، سیکٹرF-11 سے 514 ، سیکٹر I-8 سے 514 ،سیکٹر I-9 سے 214 ، سیکٹر I-10 سے 2937 ،سیکٹر I-11 سے 1406 اور سیکٹر D-12 سے 138 موصول شکایات کا سی ڈی اے کی واٹر ٹینکر سروس کے ذریعے فوری پانی فراہم کر کے ازالہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :