وکلاء کے مسائل کو ترجیحی بنیادبوں پر حل کیا جائے گا۔مشتاق احمد غنی

جمعرات 27 اپریل 2017 23:39

وکلاء کے مسائل کو ترجیحی بنیادبوں پر حل کیا جائے گا۔مشتاق احمد غنی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ بار سے تعلق رکھنے والے انصاف لائر فورم کے ممبران سے ملاقات کی جس میں ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں وکلاء کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انصاف لائر فورم کے وکلاء نے وزیر اعلیٰ کے مشیر کو وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت ان مسائل کو سنجیدگی سے حل کرے گی ۔

اس موقع پر مشتاق غنی نے وکلاء کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت وکلاء سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین وافراد کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ مزید برآں انہوں نے واضح کیا کہ ایبٹ آباد کے وکلاء کے مسائل کو ترجیحی بنیادبوں پر حل کیا جائے گا۔اس موقع پر مشتاق غنی نے ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کو اگلے ہفتے 20لاکھ روپے کا چیک دینے کا اعلان بھی کیا۔