امریکہ اور چین کے مابین دوریاں کم ہو رہی ہیں

امریکی ٹرین ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد چین میں ٹریننگ لیں گے

جمعرات 27 اپریل 2017 23:59

امریکہ اور چین کے مابین دوریاں کم ہو رہی ہیں
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) امریکہ اور چین کے مابین دوریاں کم ہو رہی ہیں ، امریکہ کے ٹرین ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد چین میں ٹرین ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کی ٹریننگ لیں گے ۔

(جاری ہے)

چینی ایجنسی شنہوا کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے سپرنگ فیلڈ ٹرین ٹیکنالوجی کے 33ملازمین چین میں چائنہ ریلوے رولنگ سٹاک کارپ کے بیس میں ٹریننگ لیں گے ۔

ٹریننگ کا دورانیہ تین ماہ کی مدت پر محیط ہوگا ۔ رپورٹ کے مطابق چین کے جیلن صوبہ میں موجودسی آرآرسی چھینگ چھون ریلوے ویلکز کمپنی میں 33امریکی ملازمین کو ٹریننگ دی جائے گی ۔ ملازمین سی آر آر سی سب وے کنٹریکٹ کے تحت ذمہ دار ہوں گے ۔ اس طرح کے باہمی تعلقات چین اور امریکہ کے درمیان دوریاں مزید کم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :