زیتون کاتیل پٹھوں کی کمزوری کیلئے انتہائی مفید ہے،ماہرین زراعت

جمعہ 28 اپریل 2017 17:04

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ زیتون کادرخت زندگی اورامن کی علامت ہے، زیتون کی ایک ہزار سے زائداقسام ہیںجبکہ اس کاتیل دل کی بیمار ی، پٹھوں کی کمزوری اورنیندکی کمی جیسے امراض کیلئے بے حد مفید ہے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون کادرخت سدابہارہے اوراس کی بلندی 15میٹرجبکہ پھیلائو10میٹرتک ریکارڈ کیاگیاہے، زیتون کے پودے تپتے صحرا سے لیکر برف پوش پہاڑی چوٹیوں تک اگائے جاسکتے ہیں، زیتون کے پودے عام طورپرچار سے پانچ سال کی عمر میں پھل دیناشروع کرتے ہیں، زیتون کے پودے پر پھول آنے کاعمل زیتون کی قسم اورموسمی حالات پر منحصر ہے ،پھول آنے کے بعد 4تا5ماہ تک پھل پک کرتیارہوجاتاہے،زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرگودہاڈویژ ن میںواقعہ وادی سون کے موسمی حالا ت زیتون کی پیداوار کیلئے انتہائی مناسب ہیں کیونکہ وادی سون سکیسرسطح سمندر سے تقریبا900میٹرکی بلندی پر واقع ہے جبکہ سکیسر کی چوٹی سطح سمندرسے 1600میٹر کی بلندی پر سلسلہ کوہ نمک سے ملحقہ پہاڑی علاقہ پر واقع ہے،اسی طرح وادی سون کے موسمی حالات کے تناظر میں جنگلی زیتون کی پیوندکار ی یا گرافٹنگ کرکے زیتون کی تجارتی اقسام مثلا آٹوبراٹیکاکوراٹینوفرانتویواورلیسنوکی ترویج کے روشن امکانات ہیں، ان اقسام کوترقی د یکر زیتون کے تیل کی اچھی پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے ۔