عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کو آئندہ مہینے سے کھولنے کا حتمی فیصلہ کے لئے پیر کے روز اہم اجلاس طلب

جمعہ 28 اپریل 2017 21:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کو آئندہ مہینے سے کھولنے کا حتمی فیصلہ کے لئے پیر کے روز اہم اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ عبدالولی خان یونیورسٹی میں رونماء ہونے والے سانحہ کے بعد یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیاتھا تاہم بی اے بی ایس سی کے امتحانات کے پیش نظر یونیورسٹی کوکھولا جا رہاہے ۔

یونیورسٹی کو کھولنے کا فیصلہ پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قانون نافذکرنے والے اداروں ،مردان پولیس ، یونیورسٹی انتظامیہ ہائیر ایجو کیشن کمیشن ،ہائیر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام شرکت کرینگے۔ اجلاس میں پیدا ہونے والی صورتحال اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل بھی طے کردیا جائے گا۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے جرنلزم ڈیپارٹمنٹ بدستور بند رہے گا ۔ یونیورسٹی میں مزید قانون نافذکرنے والے اداروں کی نفری کو تعینات کیا جائے گاجبکہ یونیورسٹی کے بعض حصوں کو مکمل طور پر ختم کیاجا رہاہے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد یہ واقعہ رونماء ہوا ہے صوبے کے بارہ یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے عہدے عرصہ دراز سے خالی پڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :