دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے

انشاء اللہ ملک سے ہر طرح کے فسادیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، ہر نسل اور رنگ کے فسادیوں سے ملک کو پاک کریں گے: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اپریل 2017 19:49

دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے
گوجرانوالہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل2017ء) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ ملک سے ہر طرح کے فسادیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے گوجرانوالہ گیریژن کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف کو دورے کے دوران گوجرانوالہ کور کی آپریشنل تیاریوں، آپریشن ردالفساد اور مردم شماری پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور تیاری کو سراہا۔ آرمی چیف نے فوجی افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ انشاء اللہ ملک سے ہر طرح کے فسادیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ ہر نسل اور رنگ کے فسادیوں سے ملک کو پاک کریں گے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم کی حمایت سے فسادیوں سے اپنے ملک کو صاف کریں گے۔ آرمی چیف نے گوجرانوالہ گیریژن کے دورے کے دوران پسرور کینٹ کا بھی دورہ کیا۔