ادارے سماجی بہبود کی ذمہ داری ادا کریں، ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی

اسلامی یونیورسٹی میں اوجی ڈی سی ایل کیطرف سے سکالرز شپ اسناد کی تقریب سے خطاب

جمعہ 28 اپریل 2017 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) ریکٹڑ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ،ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے کہا ہے کہ جامعات کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہونہار اور ضرورت مند طلباء و طالبات کے تعلیمی اخراجات پورا کرنے کے لیے انڈوومنٹ فنڈ قائم کریں۔ انہوں نے اداروں سے اپیل کی کہ سماجی بہبود کے پروگراموں کے تحت جامعات طلبہ کے لیے تعلیمی سکالرز شپس کی ذمہ داری ادا کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ میں منعقد آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمٹیڈ اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے سماجی بہبود پروگرام کے تحت 25 طلبا و طالبات میں تقریب تقسیم سکالرز شپس اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمٹیڈ اوجی ڈی سی ایل اسلامی یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے ذہین اور مستحق طلباء و طالبات کے لیے 37 ملین کی سکالرز شپس دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمٹیڈ اوجی ڈی سی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر زاہد میر اور جنرل مینجر سماجی بہبود عبدالرؤف خجک بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ جامعہ کے قائمقام صدر ڈاکٹر بشیر خان ، وسیم ہاشمی ایڈوانز ہائر ایجوکیشن کمیشن، نائب صدور ڈاکٹر اقدس نوید ، ڈاکٹر محمد منیر ، ڈینز ڈائریکٹر اور سکالر شپ کمیٹی کے اراکین سمیت طلبا و طالبات بھی موجود تھے۔

اپنے خطاب میں ریکٹر جامعہ نے کہا ترقی اور کامیابی کا واحد راستہ تعلیم ہے۔ انہوں نے سکالر شپ لینے والے طلبا و طالبات سے مخاطب ہو کر کہاکہ آپ کا مقصد ڈگری کا حصول نہیں بلکہ علم کا حصول ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا طالب علموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی کامیابی کے ثمرات اپنے معاشرے اور اپنے علاقے تک پہنچائیں۔ ڈاکٹر معصوم نے کہا پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع پیدا کرنے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زاہد میر نے کہا تعلیم کے بناء کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتااور تعلیم ہی واحد راستہ ہے ۔ انہوں نے کہا آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمٹیڈ (OGDCL) نے اپنے سماجی بہبود کے پروگرام میں تعلیم کو اولین درجہ دیا ہے اور پاکستان میں قدرتی وسائل پیدا کرنے والے علاقوں کے طلباء و طالبات کے لیے خصوصی سکالرز شپس کا اعلان کیا ہے ۔

زاہد میر نے کہا یقین دلایا کہ ان کا ادارہ تعلیمی سکالرز شپس میں میں ہر سال بتدریج اضافہ کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ طالب علم اس سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنی منزلیں بلند رکھیں اور محنت اور لگن سے ان کے حصول کی کوشش کریں۔ ڈاکٹر محمد منیر نے بھی طلباء سے خطاب کیا جس میں انہوں نے جامعہ کے کارہائے نمایاں اور طلباء و طالبات کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔

متعلقہ عنوان :