راس الخیمہ کے شاہی خاندان کے فرد شیخ محمد بن خالد بن حمید القاسمی انتقال کر گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اپریل 2017 20:50

راس الخیمہ کے شاہی خاندان کے فرد شیخ محمد بن خالد بن حمید القاسمی انتقال ..
راس الخیمہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل2017ء) راس الخیمہ کے شاہی خاندان کے فرد شیخ محمد بن خالد بن حمید القاسمی انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے شاہی خاندان کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

شاہی خاندان کے فرد شیخ محمد بن خالد بن حمید القاسمی انتقال کر گئے ہیں۔ شیخ محمد بن خالد کی نماز جنازہ شیخ زید مسجد راس الخیمہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں راس الخیمہ کے شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ ریاست کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شیخ محمد بن خالد بن حمید القاسمی کی تدفین راس الخیمہ کے القواسم قبرستان میں کی گئی ہے۔