69 سالوں سے شادی شدہ جوڑا منٹوں کی جدائی بھی برداشت نہ کرسکا اورہاتھوں میں ہاتھ ڈالے وفات پا گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 28 اپریل 2017 23:54

69 سالوں سے شادی شدہ جوڑا منٹوں کی جدائی بھی برداشت نہ کرسکا اورہاتھوں ..
69 سالوں سے شادی شدہ جوڑا منٹوں بھی ایک دوسرے کی جدائی برداشت نہ کرسکا اور 40 منٹ کے وقفے سے وفات پا گیا۔
آئزک واٹکن کی بیوی نے ٹیریسا نے کئی سالوں تک الزائمر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 12 بجکر 10 منٹ پر وفات پائی۔91 سالہ آئزک   نے اگلے  چالیس منٹ  ہائی لینڈ پارک ہوسپیٹل ، سکوکی، الینوائے میں اپنی 89 سالہ بیوی کا ہاتھ پکڑے رکھا اور چالیس منٹ کے بعد وہ بھی وفات پا گیا۔

12 بجکر 50 منٹ پر جب اُن کے گھر والوں نے اُن کے ہاتھوں کی انگلیاں چھڑانے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ آئزک بھی وفات پا چکا ہے۔

(جاری ہے)

آئزک کے بیٹے لیو آئزک کا کہناہے کہ اُن کا باپ اُن کی ماں سے الگ ہو کر کچھ نہیں کرنا چاہتاتھا۔
آئزک اور ٹریسا ارجنٹائن میں ملے تھے، بتدریج دونوں نے شادی کر لی۔دونوں نے مل کر ہی  اپنے تین بچوں کلارا، ڈینئل اور لیونارڈو کی پرورش کی۔


اُ ن کی مشترکہ آخری رسومات کے موقع پر اُن کی بیٹی کلارا نے کہا کہ ایک دوسرے کےلیے اُن کا پیار اتنا مضبوط تھا کہ  وہ ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکے۔
اس ماہ کے شروع میں بھی 71 سالوں سے شادی شدہ ایک جوڑا ایک دوسرے کی وفات سےلاعلم  صرف 4 منٹ کے وقفے سے وفات پا گیا تھا(تفصیلات اس صفحے پر
69 سالوں سے شادی شدہ جوڑا منٹوں کی جدائی بھی برداشت نہ کرسکا اورہاتھوں ..

متعلقہ عنوان :