روتے ہوئے بچے کو چپ کرانے کا انوکھا طریقہ۔

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 28 اپریل 2017 23:54

روتے ہوئے بچے کو چپ  کرانے کا انوکھا طریقہ۔

بچوں کے رونے سے پریشان بہت سے لوگوں کے لیے یہ باپ ایک مسیحا بن گیا ہے۔ اس نے ایک انوکھے طریقے سے اپنی روتی ہوئی بیٹی کو چند سیکنڈوں میں سلا دیا۔
سان ڈیاگو سے تعلق رکھنے والے ڈینیئل ایزمین نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ اپنی روتی ہوئی بیٹی کو چند سیکنڈوں میں چپ کرا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے لیے وہ بھی منہ سے اووووووو کی آواز نکالتا ہے، جسے سن کر اس کی بیٹی چند سیکنڈوں میں سو جاتی ہے۔
بہت سے افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی اپنے بچوں کے ساتھ اسی ترکیب کو آزمایا اور حیرت انگیز طور پر یہ ترکیب کام کر گئی۔ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ وہ اس ترکیب سے اپنے بچوں کو نہیں بہلا سکے۔ ڈینئل کا کہنا ہے کہ وہ اس طریقے سے ہر روز اپنی بیٹی کو سلاتا ہے۔