ڈان لیکس کی رپورٹ ، وزیر اعظم نواز شریف نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی

معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 اپریل 2017 13:39

ڈان لیکس کی رپورٹ ، وزیر اعظم نواز شریف نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل 2017ء) : ڈان لیکس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ میں سفارشات منظور کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈان لیکس معاملے پر معا ون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی سے ان کا عہدہ واپس لے کر اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پرنسپل انفارمیشن افسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی 1973کے رولز کے مطابق ہو گی۔ راؤ تحسین کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا گیا۔ حکومت نے ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کے نکات جاری کر دئے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے انکوائری رپورٹ کے اٹھارہویں پیرا کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ رپورٹر اور متعلقہ اخبار کا معاملہ اے پی این ایس کو بھجوا دیا گیا ہے۔

روزنامہ ڈان ، ایڈیٹر ظفر عباس اور سرل المیڈا کا معاملہ اے پی این ایس کے سپرد کر دیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اے پی این ایس کو ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ضابطہ اخلاق بنانے کو کہا جائے گا۔ انکوائری کمیٹی نے سفارش کی کہ قومی سلامتی سے متعلق مواد کی تشہیر ادارتی اور صحافتی اخلاقیات سے ہم آہنگ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :