بہاریہ مکئی کی بہترفصل کے حصول کیلئے حسب ضرورت مناسب وقفے سے آبپاشی کریں،زرعی ماہرین

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:04

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء)زرعی ماہرین نے بہاریہ مکئی کی بہترفصل کے حصول کیلئے فصل کو حسب ضرورت مناسب وقفے سے آبپاشی کی ہدایت کرتے ہو ئے کا شت کا روں سے کہا ہے کہ بہاریہ مکئی کی فصل کو حسب ضرورت مناسب وقفے سے آبپاشی کریں، بور آنے پر کسی صورت میں پانی کی کمی نہ آنے دیں اور کھیت کو ہمیشہ تر وتر حالت میں رکھیں تا کہ دانہ بننے میں مدد ملے لیکن پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیے ،فصل کوگوڈ ی کریں اور آخری گوڈی کرتے وقت پودوں کے ساتھ مٹی چڑھائیں، مکئی کے گڑوئواں اور کونپل کی مکھی کے تدار ک کیلئے مناسب دانہ دا ر زہروں کا استعمال محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ کے مشورہ سے کریں ۔