جاؤجاکےکرکٹ کھیلو،ملک چلاناتمہاراکام نہیں،تم صرف کرکٹ ہی کھیلتےرہو،محمدنوازشریف

مخالفین ہربات پرکہتےہیں نوازشریف استعفیٰ دو،بھئی نوازشریف تمہارےکہنے پراستعفیٰ دے گا؟آج کل چھوٹی چھوٹی جلسیاں کرنےوالویہ جلسہ ہوتاہے،لوڈشیڈنگ کےمئوجدآج لوڈشیڈنگ کی بات کررہے ہیں،اوکاڑہ میں47کروڑروپےکی لاگت سےسوئی گیس،فلائی اوور74کروڑ،سڑکوں کیلئے20کروڑ،جبکہ500بیڈزکاہسپتال بنانے کااعلان کرتاہوں۔وزیراعظم نوازشریف کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 29 اپریل 2017 18:11

جاؤجاکےکرکٹ کھیلو،ملک چلاناتمہاراکام نہیں،تم صرف کرکٹ ہی کھیلتےرہو،محمدنوازشریف
اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔29اپریل2017ء) : وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ مخالفین ہربات پرکہتے ہیں نوازشریف استعفیٰ دو،بھئی نوازشریف تمہارے کہنے پراستعفیٰ دے گا؟جاؤجاکے کرکٹ کھیلو،سیاست یاملک چلاناتمہاراکام نہیں ،تم صرف کرکٹ ہی کھیلتے رہو،اب وہ بھی نہیں کھیل سکتے،جتنی کھیلنی تھی کھیل لی۔ہم توکرکٹ بھی کھیلے ہیں اور عوام کی خدمت بھی کی ہے،آج کل چھوٹی چھوٹی جلسیاں کرنے والوکوبولیں کہ یہ جلسہ ہوتاہے۔

انہوں نے آج اوکاڑہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے کارکن آج 2013ء سے زیادہ پرجوش ہیں۔تب کہا کہ موٹروے بنے گی۔یہ موٹروے دیپالپوراور اوکاڑہ سے موٹروے بنے گی۔آپ کاجوش دیکھ کردل باغ باغ ہوگیاہے۔موٹروے بنے گاتواوکاڑہ کے وارے نیارے ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

ہم نے اوکاڑہ میں 47کروڑروپے کی لاگت سے سوئی گیس پائپ لائن کی بنیادرکھ دی ہے۔

دیپالپورچوک کے فلائی اوورکیلئے 74کروڑروپے خرچ کیاجارہاہے۔20کروڑکی لاگت سے سڑکوں کی مرمت کیلئے فنڈزفراہم کیے جارہے ہیں۔اوکاڑہ ہسپتال کو500بیڈکاکیاجارہاہے۔اوکاڑہ کوانڈسٹریل اسٹیٹ بنائیں گے۔2013ء میں اوکاڑہ نے مسلم لیگ سے محبت کاثبوت دیا۔آج ہم آج کل چھوٹی چھوٹی جلسیاں کرنے والوکوبولیں کہ یہ جلسہ ہے۔زمین آسمان کافرق ہے۔عوام کاجذبہ دیکھ کرآپ جلسیاں کرنابھی بندکردیں گے۔

اوکاڑہ پاکستان اور پنجاب کادل ہے۔عوام کاجذبہ بتارہاہے کہ 2018ء میں اوکاڑہ مسلم لیگ ن کاہوگا۔نوازشریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے مئوجدآج لوڈشیڈنگ کی بات کررہے ہیں۔2018ء میں لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوجائیگا۔آئندہ ہرآنے والے مہینے میں 13،13سو میگاواٹ کے نیاکارخانہ بجلی فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کٹم ،کراچی کاامن واپس آرہاہے،کسان خوشحال ہورہاہے۔

بجلی آئیگی ہی نہیں بلکہ سستی بھی ہوگی۔ہم سڑکیں بناتے جائیں گے یہ سڑکیں ناپتے جائیں گے۔نوازشریف نے کہا کہ ہربات پرکہتے ہیں نوازشریف استعفیٰ دو،بھئی نوازشریف تمہارے کہنے پراستعفیٰ دے گا؟جاؤجاکے کرکٹ کھیلو،سیاست یاملک چلاناتمہاراکام نہیں ،تم صرف کرکٹ ہی کھیلتے رہو،اب وہ بھی نہیں کھیل سکتے،جتنی کھیلنی تھی کھیل لی۔ہم توکرکٹ بھی کھیلے ہیں اور عوام کی خدمت بھی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ دعوت دینے پرریاض الحق جج،راؤ اجمل،یاورزمان،میاں منیرسب کاشکریہ کرتاہوں ۔