قائد کشمیر کہلانے والے مسئلہ کشمیر کے نام پر سیاست کر کے اپنی سیاسی زندگی کو دوائم بخشنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں ‘ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے پاس اب سیاست کرنے کیلئے کچھ نہیں بچا

میر پو ر کی سماجی و کاروباری شخصیت ظہیرصابر کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:32

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) میر پو ر کی سماجی و کاروباری شخصیت ظہیرصابر نے کہا ہے کہ قائد کشمیر کہلانے والے مسئلہ کشمیر کے نام پر سیاست کر کے اپنی سیاسی زندگی کو دوائم بخشنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے پاس اب سیاست کرنے کیلئے کچھ نہیں بچا جبکہ گزشتہ عام انتخابات میں چوہدری محمد سعید نے لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کر کے تاریخ رقم کی چوہدری محمد سعید کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلم لیگ ن میر پو ر کی تقدیر بدل کر رکھ دے گی چوہدری محمد سعید نے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران خطے میں تعلیمی اصلاحات سمیت میرٹ کی بالا دستی اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے شاندار اقدامات کیے ہیں چوہدری محمد سعید خان کی قیادت میں تعمیروترقی کا طوفان برپا کر دینگے اور انشاء اللہ میر پو ر کے ہر فرد کو یکساں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا ہر ممکن کردارادا کر ینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ر ظہیرصابرنے کہا کہچوہدری محمد سعید ایک نڈر بے باک اور صاف و ستھری شخصیت کے مالک سیاسی لیڈر ہیں جنہوںنے ہمیشہ میر پو رکے عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے اپنا ہر ممکن کردارادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میر پو ر میں اس وقت چوہدری محمد سعید کی کامیابی سیاسی حکمت عملی کے باعثمیر پو ر کے عوام سکھ کا سانس لے رہی ہے سابقہ ادوار حکومت میں عوام کو لاتعداد مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ان سے چھٹکارے کیلئے گزشتہ آٹھ ماہ سے چوہدری محمد سعید ء نئی اصلاحات نافذ کررہے ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ انشاء اللہ آنے والے سالوں میںمیر پو ر کے عوام کو بہتر فلاح و بہبود کے منصوبہ جات میسر آئیں گے جبکہ میر پو ر میں تعمیروترقی کا انقلاب برپا کر دینگے تحریک انصاف آزادکشمیر کے اندرقصہ پارینہ بن چکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے پانچ سال پورے کرئیگی اور میر پو ر کو ماڈل سٹیٹ بنا کر دم لے گی کچھ لوگ جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ رواں سال انتخابات کا سال ہے وہ خواب خرگوش کے مزے لینا اب بند کردیں کیونکہ 2018ء ہی انتخابات کا سال ہے ۔

انہوںنے کہا کہ چوہدری محمد سعید خان کی قیادت میں تعمیروترقی کا طوفان برپا کر دینگے اور انشاء اللہ میر پو ر کے ہر فرد کو یکساں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا ہر ممکن کردارادا کر ینگے ۔