مسلم کانفرنس نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کو اپنائے رکھا ہے اور خطے کی خاطر قربانیاں دی ہیں‘ مسلم کانفرنس نے سب سے زیادہ حکومت کر کے بھی ایک مثال قائم کر رکھی ہے

مسلم کانفرنس کے رہنما وسابق اامیدوار جموں 6یوسف نسیم ایڈووکیٹ کی بات چیت

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:32

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء)آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما وسابق اامیدوار جموں 6یوسف نسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کو اپنائے رکھا ہے اور خطے کی خاطر قربانیاں دی ہیں مسلم کانفرنس نے سب سے زیادہ حکومت کر کے بھی ایک مثال قائم کر رکھی ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ مسلم کانفرنس کو ہر کوئی دلی محبت سے پسند کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا یوسف نسیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم کانفرنس خطے کی وہ واحد جماعت ہے جس کو حقیقی معنوں میں کشمیریوں کی ترجمانی کا اعزاز حاصل ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کی خاطر قربانی دینے کو تیار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے اپنے دور حکومت میں مثالی تعمیر و ترقی کے کام کروائے جسکی مثال کسی بھی دوسرے دور حکومت میں کسی بھی دیگر سیاسی جماعت کی نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے ہر کارکن نے اپنی اپنی ذمہ دار کے ساتھ غریب لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا کام جاری وساری رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا مسلم کانفرنس پوری طرح اپنا اتحاد صدر جماعت سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں قائم رکھے ہوئے ہے اور جماعت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو حشر بر ا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس صحیح و حقیقی معنوں میں کشمیریوں کی ترجمانی کرنے والی نمائندہ جماعت ہے اپنے دور حکومت میں خطے کی تعمیر وترقی کے لیے دن رات محنت کی اور خطے کو ایک ماڈرن خط بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی