اساتذہ بچوں کو بامقصد تعلیم دینے کے لیے اقدامات کریں، مشتاق منہاس

طلبا وطالبات کوغیر نصابی سرگرمیوںمیں بھی حصہ لینا چاہیے ۔اس سے انکی شخصیت نکھر کر سامنے آتی ہے ، وزیر اطلاعات و سیاحت آزاد کشمیر

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:50

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) آزاد حکومت کے وزیر اطلاعات ،سیاحت ،وآئی ٹی راجہ مشتاق منہاس نے کہاکہ اساتذہ بچوں کو بامقصد تعلیم دینے کے لیے اقدامات کریں ایسانہ ہوکہ تعلیم حاصل کرکے بے روزگاروں کی فیکٹریاں بن جائیں ۔طلبا وطالبات کوغیر نصابی سرگرمیوںمیں بھی حصہ لینا چاہیے ۔اس سے انکی شخصیت نکھر کر سامنے آتی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ میں آزاد جموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام کل بین اضلاعی تقریری مقابلہ موضوع تحریک آزاد ی کشمیر اور نوجوان کے عنوان سے منعقد ہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس تقریب کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر شاد حسین نے کی ۔

(جاری ہے)

جب کہ تقریب سے آزاد جموں وکشمیر میرپور بورڈ کے چیر مین پروفیسرظہیر چوہدری ،پروفیسر محمد شہزاد ،پروفیسر (ر) راجہ عتیق احمد اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ان تقریری مقابلوں میں پورے آزا دکشمیر کے انٹرمیڈیٹ وثانوی سکولوں اور کالجوں کے طلبا وطالبات نے اس سیشن میں حصہ لیا ۔

جس میں اول پوزیشن ماریہ مجید ،دوسری پوزیشن حمزہ کیانی ممڈن کالج ہجیرہ ،تیسری پوزیشن گوہر سرور اورگورنمنٹ سائنس ماڈل کالج باغ اور مشاہد اکرم نے حاصل کی اول پوزیشن آنے والے کو 15ہزار روپے ،دوئم کو 10ہزار روپے اور سوئم کو 8ہزار روپے اور شیلڈ بھی دی گی ۔وزیراطلاعات راجہ مشتا ق منہا س نے کہاکہ جواساتذہ کرام اپنے تعلیمی اداروں کے اندر توجہ نہیں دیتے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

تعلیمی اداروں کے اندبہت سیاست ہورہی ہے اس کوروکنا ہوگا ۔تبادلہ جات کے حوالہ سے ایک پالیسی بنائی ہے کوئی انتقامی تبادلہ نہیں ہوا خواتین کو گھروں کے قریب تعینات کیاجائے گا اس سے متعلق سیاسی منطق زائد المیعاد ،کوئی پریڈ ہونا چاہیے ۔اس پر عمل درآمد سے گوڈگورننس لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ ختم ہوگا ۔اس کے باوجود آپ لوگ سمجھتے ہیںکہ پہلے نظام کی کوئی باقیات ہیں ان کوٹھیک کریں گے ۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست کے اداروںکو بہتر کرنا ہے پبلک سروس ،این ٹی ایس ،تعمیروترقی انفراسٹراکیچر پروگرام میںکرپشن کا خاتمہ اور بہت سارے کام کرنے ہیں ۔انشاء اللہ تعالی 21جولائی 2016کے الیکشن میں پی ایم ایل ن پرجواعتماد کیا گیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔