پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ نے ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی روئنگ چیمپئن شپ جیت لی

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ نے تین روزہ پندرہویں ہائر ایجوکیشن کمیشن انٹر یونیورسٹی روئنگ چیمپئن شپ 2016-17ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے 448پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب 368پوائٹس کے ساتھ دوسرے اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور 170پوائنس کے ساتھ تیسرے نمبر رہیں۔ لاہور گیریژن یونیورسٹی ، ایمپیریل یونیورسٹی لاہور اور یونیورسٹی آف ویٹرینیر ی اینڈ اینیمل سائنسز نے بالترتیب چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشنز حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :