مہلک ہتھیار چین لے جانے کی کوشش

چینی باشندے وانگ شیان کو پاکستان کی جانب سے آئندہ ماہ ملک بدر کردیا جائے گا

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:47

مہلک ہتھیار چین لے جانے کی کوشش
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) مہلک ہتھیار چین لے کر جانے کی کوشش کرنے پر گزشتہ برس گرفتار ہونے والے چینی باشندے وانگ شیان کو پاکستان کی جانب سے آئندہ ماہ ملک بدر کردیا جائے گا۔شیان کو مئی 2016 کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا گیا تھا اور اسے 10 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بعد ازاں اس کی سزا کم کرکے 4 برس تک محدود کردی گئی تھی البتہ پشاور ہائی کورٹ میں کی جانے والی متعدد اپیلوں کے بعد سزا کو مزید کم کرکے ملک بدری تک محدود کردیا گیا تھا۔گلگت بلتستان کے سیکریٹری بلال میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) شیان کو 2 مئی کو ملک بدر کرنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

چینی باشندوں کی گرفتاری کا پہلا واقعہ گزشتہ برس جون میں سامنے آیا تھا تاہم مارچ میں چینی باشندوں کی دوبارہ گرفتاری سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس واقعے کا بینکوں نے کوئی خاص نوٹس نہیں لیا۔

ایف آئی اے نے مارچ کے مہینے میں بھی دو چینی باشندوں کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر ایک بینک کے اے ٹی ایم سے اسکیمنگ ڈیوائس کے ذریعے ڈیٹا چرانے میں ملوث تھے۔یہ گرفتاری بینک کی جانب سے ایف آئی اے کو کی جانے والی شکایت کے بعد عمل میں آئی تھی۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 'دونوں چینی باشندے جنوری 2017 میں پاکستان آئے حالانکہ اس سے قبل ایک چینی باشندہ اسی جرم میں پاکستان کی جیل میں قید تھا جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پاکستانی بینک ان غیر ملکی گروپس کے لیے آسان ہدف ثابت ہورہے ہیں کیوں کہ ان کے پاس جدید سیکیورٹی فیچرز موجود نہیں۔

متعلقہ عنوان :