پشاور تعلیمی بو رڈ کا ایک اور کارنامہ، ہوم اکنامکس فرسٹ ائیر کے پرچے میں سیکنڈ ائیر کاپرچہ تھما دیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:35

پشاور تعلیمی بو رڈ کا ایک اور کارنامہ، ہوم اکنامکس فرسٹ ائیر کے پرچے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پشاور تعلیمی بو رڈ کا ایک اور کارنامہ، ہوم اکنامکس فرسٹ ائیر کے پرچے میں سیکنڈ ائیر کاپرچہ تھما دیا، طالبات کے حتجاج بو ڑد حکام نے نیا پرچہ جاری کردیا ،غلطی کر نے والے پرو فیسر کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر انتظا م جاری انٹرمیڈیٹ امتحانات میں فسٹ ائیر کے ہو م اکنامکس کے پر چے کی جگہ سیکند ائیر کا پر چہ تھمادیا جس پر طالبات سراپا احتجاج بن گئیں اور ایک گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے بعد بھی پرچہ نہ شروع ہوسکا،ڈیو ٹی پر معمور اساتذہ نے بو رڈ حکام سے رابطہ پر کنٹرولر بو رڈ پشاور نے ایکشن لیتے ہو ئے ایک گھنٹے کے اندر دوسرا پیپر تیا ر کر کے تمام سنٹر کو بھیجوا دیئے ٹائم ضائع ہو نے پر چے کا دورانیہ ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا ہے۔

کنٹرولر پشاورتعلیمی بورڈ حمیدا للہ جان نے طالبات اور انکے والدین کی تکلیف پر معذرت کر تے ہو ئے غلط پرچہ بنانے والی پرو فیسر کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی جو تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ بورڈ حکام کے سامنے لائے گی۔

متعلقہ عنوان :