ہربنس پورہ میں جائیداد کے تنازعہ پر چالیس سالہ شخص کو قتل کردیا گیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 22:20

ہربنس پورہ میں جائیداد کے تنازعہ پر چالیس سالہ شخص کو قتل کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) ہربنس پورہ کے علاقے میں جائیداد کے تنازعہ پر چالیس سالہ شخص کو قتل کردیا گیا ،پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ دروغہ والا کے رہائشی اسحاق کا اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہاتھا گزشتہ روز اسحاق کو قتل کردیا گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :