لاہور، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق یکم مئی ’’یوم مزدوراں ‘‘مچھیروں کے ساتھ فش ہاربر گوادر جیٹی پر گزاریں گے

دوپہر کا کھانا کھائیں گے اور ہاربرپر مچھیروں اور ان کے بچوں کے ساتھ چائے پیئیں گے

ہفتہ 29 اپریل 2017 22:28

لاہور، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق یکم مئی ’’یوم مزدوراں ‘‘مچھیروں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق یکم مئی ’’یوم مزدوراں ‘‘مچھیروں کے ساتھ فش ہاربر گوادر جیٹی پر گزاریں گے ۔ سراج الحق 2 بجے مچھیروں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھائیں گے اور 5 بجے پسنی فش ہاربرپر مچھیروں اور ان کے بچوں کے ساتھ چائے پیئیں گے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ سال سینیٹر سراج الحق نے یکم مئی کو شیخوپورہ میں بھٹہ مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے اینٹوں کے بھٹہ پر باقاعدہ اینٹیں ڈالی تھیں اور بھٹہ مزدوروں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا تھا ، اسی طرح 2015 ء میں یکم مئی کو سراج الحق نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر قلیوں کے ساتھ دن گزارا تھا اور قلیوں کے ساتھ بیٹھ کر کھاناکھایا تھا ۔

سراج الحق نے رکشہ والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے باقاعدہ رکشہ اور کسانوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ٹریکٹر چلا یا تھا ۔ سینیٹر سراج الحق جب سے جماعت اسلامی کے امیر بنے ہیں ، انہوں نے مزدوروں ، کسانو ں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو ایک نیا حوصلہ اور ولولہ دیا ہے اور اقتدار کے ایوانوں اور ملک کے گلی کوچوں میں مزدوروں کے حق میں آواز بلند کی ہے ۔