مہا جرین ہمارے جسم و جا ن کا حصہ ہیں ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں‘ سردار عتیق

اتوار 30 اپریل 2017 15:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کا نفرنس کے صد ر سابق وزیر اعظم سر دار عتیق احمد خا ن نے کہا ہے کہ مہا جرین ہمارے جسم و جا ن کا حصہ ہیں ملک کی غا لب اکثریت مہا جرین کا احترام کر تی ہے ،مہا جرین ریاست جموں وکشمیر کے اہم حصہ ہو نے کے سا تھ ساتھ ہماری بقع کی جنگ لڑ رہے ہیں ،حکو مت آزاد کشمیر اگر مہا جرین کے مسا ئل اور ان کو کو ٹہ دیا جا نہ کے سلسلہ اضافی نو ٹیفکیشن نہیں کر سکتی تو مجا ہد اول سر دار عبدالقیو م خا ن کے دور میں جا ری ہو نے والے نوٹیفکیشن کو منسوخ نہ کر ے بلکہ ان پر پو را پہراہ دے کر عملدرآمد کر ے ، ان خیا لا ت کا ظہا ر انہوں نے اتوار کے روز دارلحکو مت مظفرآباد میں مہا جر ین کے ایک نما ئند ہ وفد جس کی قیا دت گوہر کشمیر ی ،راجہ عارف ، ما سٹر یو سف ، راجہ سنجید ممبر مجلس عاملہ ما سٹر کریم بخش راجہ ظہیر و دیگر کر رہے تھے سے ہو نے والی مو لا قا ت کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر آزاد حکو مت کے سا بق وزیر دیو ان علی چغتائی،سابق وزیر حکو مت شمیم علی ملک ، سابق امید وار اسمبلی میر عتیق الرحمن سا بق چئیر مین ترقیا تی ادارہ نیلم خواجہ محمد شفیق، سیکر ٹری اطلا عا ت ہا رون آزاد بھی مو جو د تھے قبل ازیں مہا جر نما ئندوں نے سا بق وزیر اعظم سر دار عتیق کو بتایا کہ مجا ہد اول سر دار محمد عبدالقیو م خان کے دور حکو مت میں مہا جرین کے لیے 6فیصد کو ٹہ ملازمتوں میں مختص کیا گیا تھا جس پر عملدرآمد بھی ہو تا رہا ہے لیکن اب حکومت اور بل خصو ص محکمہ تعلیم کے زمہ داران یہ کہہ رہے ہیں کہ صرف گزیٹیڈ جبکہ نا ن گزیٹیڈ پر کو ٹہ نہیں ہو گا اس طر ح محکمہ تعلیم مہا جرین پر روز گا ر کے موقع بند کر رہا ہے اس طرح کے دیگر کہی اور مسائل ہیں جس پر حکو مت غیر سنجیدگی کا مظا ہر ہ کر رہی ہے سر دار عتیق احمد نے وفد سے گفتگو کر تے مذید کہا کہ حکو مت آزاد کشمیر مر کزی حکو مت کی انا پر ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے مہا جر ین کی اہمیت کم ہو یہ ایک سوچہ سمجھا منصوبہ ہے جس کے تحت مہا جرین کے لیے مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں تا ہم ریا ست کے لوگ مہا جرین کی پشت پر ہیں مسلم کا نفرنس پو ری قوت کے ساتھ مہا جرین کا مقدمہ لڑے گی اورحکو مت کو اس طر ح کے اقدامات کر نے سے با ز رکھنے کے لیے ہر ممکن اقداما ت اٹھا ئیں گے ۔